برآمدذخیرے میں تین ہینڈگرنیڈ،دو 12 بورریپیٹرگن شامل ہیں۔فائل فوٹو
برآمدذخیرے میں تین ہینڈگرنیڈ،دو 12 بورریپیٹرگن شامل ہیں۔فائل فوٹو

قبرستان میں چھپایہ گیا بارودی مواد اور اسلحے کا ذخیرہ برآمد

کورنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چکرا گوٹھ نورانی قبرستان میں قبر میں چھپایہ گیا بارودی مواد اور اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا، ممکنہ طور پر بارودی موادد اور ہتھیار دہشتگردی کی نیت سے قبر میں چھپائے گئے تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق زمان ٹاؤن پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پربڑی کارروائی کی اورکارروائی کے دوران  چکرا گوٹھ  نورانی قبرستان میں قبر میں چھپایہ گیا بارودی مواد اوراسلحہ ذخیرہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ اسلحہ،دھماکا خیزموادممکنہ طورپر دہشت گردی کیلیےچھپایاگیاتھا ، برآمدذخیرے میں تین ہینڈگرنیڈ،دو 12 بورریپیٹرگن شامل ہیں۔

برآمدہتھیاروں میں دوبےبی کلاشن ،ایک ٹرپل ٹو،دو تیس بور پستول جبکہ مختلف ہتھیاروں کے کارتوس اور میگزین بھی برآمد ہوئے ، ممکنہ طور پر بارودی موادد اور ہتھیار دہشت گردی کی نیت سے قبر میں چھپائے گئے تھے۔