ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری۔ پہلی بار ایک روز میں 201افرادہلاک

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 201 اموات اورگزشتہ 24گھنٹے کے دوران 5 ہزار 292 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 230 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار231 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 207 ہے اور 7 لاکھ 4 ہزار 494 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں8 ہزار 224 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 624، خیبر پختونخوا 3 ہزار 201، اسلام ا?باد 675، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 233 اور آزاد کشمیر میں 468 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 74 ہزار131، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 15 ہزار 596، پنجاب 2 لاکھ 96 ہزار 144، سندھ 2 لاکھ 80 ہزار 356، بلوچستان 21 ہزار 945، آزاد کشمیر 16 ہزار779 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔