بم دھماکے سے پولیس کے پر خچے اڑ گئے۔فائل فوٹو
بم دھماکے سے پولیس کے پر خچے اڑ گئے۔فائل فوٹو

قلعہ عبداللہ کے بازار میں بم دھماکا۔پولیس اہلکار شہید۔5افراد زخمی

چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ کے بازار میں موٹر سائیکل بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور اہلکار سمیت5افراد زخمی، دھماکے سے پولیس وین مکمل طورپرتباہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے قلعہ عبداللہ کے بازار میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا، بم دھماکے سے پولیس کے پر خچے اڑ گئے جس کے نتیجے میں ایک اہلکارشہید اورایک اہلکار سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق بم دھماکے فوری بعد پولیس اورلیویزکی بھاری موقع پر پہنچ گئی،علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش اور زخمیوں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔