اداکارہ حرا مانی کو گھرکے دروازے پر لوٹ لیا گیا

دو ڈاکوحرا مانی کا موبائل فون اور سونے کی چین لوٹ کر باآسانی فرار ہو ئے۔

               
May 2, 2021 · اہم خبریں, قومی
اب ہم اپنے گھروں کے باہر بھی محفوظ نہیں۔فائل فوٹو

اب ہم اپنے گھروں کے باہر بھی محفوظ نہیں۔فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر واقعے کی تصدیق کی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی کی گاڑی اُن کے گھر باہرآکر رُکتی ہے جس میں سے سب سے پہلے اُن کا بڑا بیٹا باہر آتا ہے اورگھرکی گھنٹی بجاتا ہے۔

اس کے بعد جیسے ہی حرا مانی کا چھوٹا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے تو دو موٹرسائیکلوں پر دو ڈاکو آتے ہیں اورگن پوائنٹ پرکار میں موجود اداکارہ حرا مانی کو لوٹ لیتے ہیں حرا مانی کا موبائل فون اور سونے کی چین ڈاکو لوٹ کر باآسانی فرار ہو ئے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھ کراندازہ ہوگیا ہے کہ اب ہم اپنے گھروں کے باہر بھی محفوظ نہیں۔ واضح رہے کہ حرا مانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، اُن کے شوہر مانی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے۔