امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو

پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا

پنجاب کے ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا ۔  ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعلی حسین خان اور پاکستان مسلم لیگ نوازکے امیدوار ملک معظم کلو کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 84 میں رجسٹر ووٹروں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 92ہزار687ہے جن میں ایک لاکھ 55ہزار104مرد اور ایک لاکھ 37ہزار583خواتین ووٹرز ہیں ،ضمنی انتخابات کے لیے 2سو 29 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

ادھر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب کیلیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں ۔حلقے میں سکیورٹی پر پولیس کے علاوہ رینجرز بھی تعینات کی گئی ہے
خیال رہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 84 کی نشست مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی ملک وارث کلو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
الیکشن آف کمیشن کے مطابق انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کو مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔