شہر میں سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔فائل فوٹو
شہر میں سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔فائل فوٹو

بیکری،کریانہ اسٹور، دوددھ،گوشت سبزی کی دکانیں شام 7 بجے بند کرنے کاحکم

کراچی۔محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق پابندیوں کا نیاحکم نامہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ نے کورونا ایس اوپیز کے تحت 9 سے 16 مئی تک نئی پابندیاں عائد کی ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید کی تعطیلات میں بند رہیں گے،  9 تا 16 مئی شہریوں کی نقل وحرکت محدود رہے گی  اور صوبے میں تمام کاروبار، مارکیٹیں 9 تا 16مئی بند رہیں گی تاہم بنیادی اشیائے ضرورت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہےکہ نجی گاڑیوں، ٹیکسی میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی، ریسٹورینٹس صبح 5 سےشام 7 بجے تک کھلے رہیں گے، عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار بند ہوں گے، بیکری،کریانہ اسٹور، دوددھ،گوشت سبزی کی دکانیں صبح 5 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی، ریسٹورینٹ کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون شہر، انٹر سٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 16مئی تک بند رہیں گی۔