ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جوہر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، سیاسی جماعت کے کارکنوں کے قتل، بھتہ خوری اور دہشتگردی میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں جنید علی عرف جونی اویس ولد لیاقت علی اورمحمد اسد خان عرف عمر بھورا ولد محمد انور شامل ہیں ۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ملک مرتضٰی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پستول ، موبائل فونز، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ملزمان تھانہ رضویہ سوسائٹی، نیو کراچی اور تھانہ عزیزآباد کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔