’میری والدہ جسمانی طور پر تو میرے ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ میری ہر سانس میں میرے ساتھ ہوتی ہیں۔‘فائل فوٹو
’میری والدہ جسمانی طور پر تو میرے ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ میری ہر سانس میں میرے ساتھ ہوتی ہیں۔‘فائل فوٹو

مریم نواز نے والدہ کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویر شیئرکر دی

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکردی۔

مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماضی کی نایاب تصویر شیئرکی ہے جس میں وہ بہت چھوٹی ہیں اور اُن کی مرحومہ والدہ بیگم کلثوم نے اُنہیں گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدرنے تصویرکوایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی گُزارنے کا طریقہ خود سے نہیں بلکہ ماں سے سیکھا جاتا ہے۔‘مریم نواز نے لکھا کہ ’میری والدہ نے مجھے سب کچھ دیا لیکن بدلے میں کبھی مجھ سے کچھ نہیں مانگا۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میری والدہ جسمانی طور پر تو میرے ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ میری ہر سانس میں میرے ساتھ ہوتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ بیگم کلثوم کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے سال 2011 میں انتقال کرگئیں تھیں۔

 خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج اُن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔