ملزم اس سے پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحہ کے زور پرگاڑیاں روکتا رہا۔فائل فوٹو
ملزم اس سے پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحہ کے زور پرگاڑیاں روکتا رہا۔فائل فوٹو

مستونگ میں پولیس موبائل پر فائرنگ۔2اہلکار شہید

مستونگ میں پولیس موبائل پرنامعلوم افراد کی  فائرنگ  سے دو اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ مستونگ سے 6 سے 7 کلومیٹر دور مین آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا۔ جہاں نامعلوم مسلح افراد نے مستونگ سٹی پولیس کی گشت پر مامور پولیس موبائل پر اندھادھند فائرنگ کردی۔فائرنگ میں کانسٹیبل امداد علی اور نذیر موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور شاہ جہاں زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلیے مستونگ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے دو مختلف واقعات پیش آئے تھے جس میں تین اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے تھے۔