چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں عوام دشمن وزیر اعظم قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے وزیر اعظم کو علم ہی نہیں کہ وہ تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپاکرچکے ،نوٹس لینے اورانکوائری رپورٹوں کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے بے نقاب ہوچکے،دورہ سعودی عرب سے زکوٰة، فطرے کی مد میں چاولوں کے 19 ہزار تھیلوں کے علاوہ کیاحاصل کیا؟،دورے کے اخراجات کاچاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے،عمران خان کی22سالہ جدوجہدکیاایک ایٹمی ملک کوسعودی بادشاہ کے زکوٰة کے چاول کے لائق بنانے کیلیے تھی ؟۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے پاس مہنگائی کے تدارک کیلئے سرکاری قیمتوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کی پالیسی نہیں،صرف ایک سال میں بیکری اشیا کی قیمتوں میں19 فیصد اضافہ ہوچکا ہے،عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران عید میں دیہاڑی دار مزدوروں کے گزارے کیلیے کیا پالیسی بنائی ہے؟عمران خان غریبوں پررحم کریں۔مرغی400 روپے کلو سے زائد کرکے عمرے کے لئے سعودی عرب جانے والے عمران خان سے عوام حساب لیں گے۔