امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 540 تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 540 تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کرونا سے 16 کروڑ 18 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 16 کروڑ 18 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثراور33 لاکھ 59 ہزار 014 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 96 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 540 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 36 لاکھ 97 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 40 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ  سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 58 لاکھ 170 افراد متاثر اورایک لاکھ 6 ہزار 935 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 48 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 976 ہے۔