اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔فائل فوٹو
 اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف کو فون کیوں کیا؟

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن حکومت مخالف تحریک کیلیے متحرک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پراتفاق ہوا۔

  1. ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن جلد دیگر جماعتوں کے سربراہان سے رابطوں کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

اس کے علاوہ دونوں رہنمائوَں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی جب کہ دونوں نے ایک دوسرے کوعید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔