قومی ٹیم کے سابق کپتان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے لیگ کے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے
قومی ٹیم کے سابق کپتان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے لیگ کے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے

شاہد آفریدی پی ایس ایل 6 سے باہر

ملتان سلطانز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)6 سے باہر ہوگئے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کی غرض سے کراچی میں ٹریننگ کر رہے تھے جہاں انہوں نے اپنی کمر کے نچلے حصے میں درد محسوس کیا، ڈاکٹرز نے ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں کچھ ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
جس کے بعد وہ ابوظہبی میں کھیلے جانے والے لیگ کے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے۔
شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ 6 کے چار میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی،ان کی جگہ آصف آفریدی کو ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہناہے کہ انہیں مایوسی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کررہے تاہم ان کی تمام تر نیک تمنائیں ملتان سلطانز کے ساتھ ہیں۔