قائم علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تین بار درخواست ضمانت جمع کرائی۔فائل فوٹو
 قائم علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تین بار درخواست ضمانت جمع کرائی۔فائل فوٹو

کوئی سوالنامہ دیا نہ دوبارہ آنے کا کہا۔قائم علی شاہ کی نیب میں پیشی

حکومت اور پاکستان اسٹیل ملزکی زمین سے متعلق کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے، نیب ٹیم نے قائم علی شاہ سے سٹیل ملز کی زمین کی لیز سے متعلق سوالات کیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سید قائم علی شاہ نے نیب آفس سے باہر آکر بتایا کہ نیب نے کوئی سوالنامہ دیا نہ دوبارہ آنے کا کہا ، نیب نے زمین کی لیز سے متعلق کیس میں بلایا تھا، نیب نے بلایا اورہم آگئے ، پیپلزپارٹی کی کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ پی ڈی ایم میں شامل ہونا ہے یا نہیں ۔