یہ واقعی میری زندگی کا سب سے اچھا ہفتہ رہا ہے،ہر ایک کی بہت شُکرگزار ہوں۔فائل فوٹو
یہ واقعی میری زندگی کا سب سے اچھا ہفتہ رہا ہے،ہر ایک کی بہت شُکرگزار ہوں۔فائل فوٹو

امریکی گلوکارہ نے کم عمری میں ریکارڈ قائم کردیا

امریکی گلوکارہ اولیویا روڈریگو اپنی سحر انگیز آواز سے برطانوی میوزک چارٹس پر راج کرنے والی سب سے کم عمرترین گلوکارہ بن گئی ہیں۔

گلوکارہ اولیویا روڈریگو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر اور چارٹ ڈیٹا کے ایک ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

اولیویا روڈریگو نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’سب کا شکریہ جنہوں نے’سور‘ کو سُنا، یہ واقعی میری زندگی کا سب سے اچھا ہفتہ رہا ہے جس کے لیے ہر ایک کی بہت شُکرگزار ہوں۔‘

گلوکارہ اولیویا روڈریگو کا البم ’سور‘ رواں 21 مئی ریلیز ہوا اور صرف چند ہی دنوں میں ان کا یہ پہلا البم برطانیہ کے میوزک چارٹ پر پہلے نمبر پرآگیا ہے۔

اس کامیابی نے گلوکارہ کی خوشی کو دُگنا کردیا ہے کیونکہ وہ باضابطہ برطانیہ کے میوزک چارٹ پر بیک وقت ڈبل اسکور کرنے والی کم عمر ترین گلوکارہ بن گئی ہیں۔