جنوبی بلوچستان کے عوام کو پانی ، بجلی اور روزگار کا مسئلہ ہے ۔فائل فوٹو
جنوبی بلوچستان کے عوام کو پانی ، بجلی اور روزگار کا مسئلہ ہے ۔فائل فوٹو

گوادر پورٹ مکمل فعال ہے.عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پی اتھارٹی لیفتیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گوادر پورٹ مکمل فعال ہے جبکہ گوادر سٹی کا ماسٹر پلان بھی منظور ہو چکا ہے ، اب ہم گوادر پورٹ فیز ٹو کی تیاری کر رہے ہیں ۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ ایک روزہ دورہ پر گوادر پہنچے جہاں انہوں نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا، میڈیا سے گفتگو میں عاصم باجوہ نے کہا کہ گوادر پورٹ فیز ٹو کا افتتاح  وزیر اعظم رواں برس اکتوبر میں کریں گے،گوادر میں ائیرپورٹ پر بھی کام برق رفتار سے جاری ہے ۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے نوکریاں فراہم کرنے  اور ووکیشنل ٹریننگ پر بھی  زور دیا ہے ، گوادر سٹی کا ماسٹر پلان منظوری کے بعد عملدرآمد کے مرحلے میں ہے، گوادرکی ترقی میں آنے والے وقت میں تیزی نظرآئے گی،ایم 8 کا ایک سیکشن رہ گی اتھا جو متبادل راستہ ہے، اس پر بھی کام جاری ہے ۔

چئیرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ ماضی میں جنوبی بلوچستان کے علاقے نظر انداز ہوتے رہے  لیکن اب یہاں سڑکیں بن رہی ہیں ، چین کے تعاون سے ہسپتال بھی بن رہا ہے ، زراعت کا پلان سی پیک فیز ٹو کا حصہ ہے جس سلسلے میں یہاں کے کسانوں کیساتھ ملاقات بھی ہے ،ماہی گیروں کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔