کورونا لاک ڈاؤن اور محدود نقل وحمل نے معاشی اعداد وشمار منفی کردیے، بھارتی معیشت ایک سال کے دوران 7.3 فیصد سکڑ گئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
کورونا لاک ڈاؤن اور محدود نقل وحمل نے معاشی اعداد وشمار منفی کردیے، بھارتی معیشت ایک سال کے دوران 7.3 فیصد سکڑ گئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارت کی معیشت1947 کے بعد سے بدترین صورتحال سے دوچار

بھارت کی موجودہ معاشی صورت حال ملکی تاریخ کی بدترین سطح پر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن اور محدود نقل وحمل نے معاشی اعداد وشمار منفی کردیے ہیں اور بھارتی معیشت ایک سال کے دوران 7.3 فیصد سکڑ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے 40 سال قبل 1979میں بھارتی معیشت کی تنزلی 5 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
بھارت کے معاشی ماہرین کے مطابق 1947 سے پانچ مرتبہ بھارتی معیشت کساد بازاری کا شکار رہی، گزشتہ پانچ سالوں سے بھارتی معاشی نمو سست ہورہی تھی اور اب بھارت کا معاشی منظر نامہ انتہائی مخدوش ہے۔