نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو
نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدیے، سی پی پی اے نے 86 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، تاہم سابقہ بقایاجات کلیئر کرنے کے باعث صارفین کو مزید43 پیسے ریلیف نہ مل سکا۔

نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی، سی پی پی اے نے بجلی 84 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کر رکھی تھی، کمی کی درخواست اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ اپریل میں پانی سے 24.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 24.54 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں کوئلہ سے 23.28 فیصد بجلی پیدا کی، گئی، گیس سے 12.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 43 پیسے سستی ہو گی، اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 87پیسے فی یونٹ سے زیادہ سستی ہونی تھی، نیپرا نے 43 پیسے فی یونٹ سے بقایا جات کی مد میں ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے، بجلی سستی ہونے سےصارفین کو 4 ارب 40 کروڑروپے سے زائد کا فائدہ ہو گا۔