فنانس بل درست کرنے تک آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ ایوان میں پیش نہیں ہوگا۔
فنانس بل درست کرنے تک آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ ایوان میں پیش نہیں ہوگا۔

سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں20 فیصد اضافے کی تجویز

سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کےعلاوہ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کی مد میں 180 ارب اورکراچی کی جاری اسکیموں اوردیگر منصوبوں کے لیے 23 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ میں لیاری کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع ہے جب کہ مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 57 فیصد صحت، تعلیم سوشل پروٹیکشن کے لیے مختص کرنے پرغورکیا جائے گا۔

بجٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے 10نئی میگا اسکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔