اسلام آباد میں بارہ کہو کے علاقے ملپور میں بجلی کی بندش اورگرمی سے اسکول کے 25 بچے بے ہوش ہوگئے۔
سخت گرمی کے باعث اسکول کے کئی بچوں کی نکسیر بھی پھوٹ پڑی۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو طبی امداد کیلیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آئیسکو حکام کو متعدد شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوئی۔ سخت گرمی اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث اسکول میں چھٹی دے دی گئی۔
دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ تک بڑھ گیا۔ شہروں میں 5 سے 7 جبکہ دیہات میں 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔