فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہورقلندرنے اسلام آباد کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

لاہورقلندرکی ٹیم نےپاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی اس جیت کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئی۔

لاہور قلندرکی ٹیم نے نے 144 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا،لاہورکی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے جو راشد خان کے تین چوکوں کی مدد سے باآسانی حاصل کرلیے۔لاہور قلندر کے ٹم ڈیوڈ نے وننگ شاٹ کھیلا او 15گیندوں پر23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ راشد خان نے پانچ گیندوں پر 15 رنز بنائے۔

لاہور قلندر کی جانب سے  اوپننگ بلے باز فخر زمان آٹھ رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔کپتان سہیل اخترنے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30گیندوں پر40 رنز بنائے وہ لیگ سپنر فواد احمد کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔نوجوان بلے باز محمد فیضان نو رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔محمد حفیظ 25گیندوں پر 29 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بین ڈنک 18 گیندوں پر 17 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بناسکی تھی۔فہیم اشرف 27 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ابتدائی اوورز سے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی اور اس کے کھلاڑی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے اور کوئی بڑی پارٹنر شپ قائم نہ ہوسکی۔  کولن منرو 11 رنز بناکر دوسرے اوور میں فولکنر کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے،روحیل نذیر آٹھ جبکہ کپتان شاداب خان سات رنز بنا کر فولکنر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

عثمان خواجہ 18رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔افتخار احمد 12 رنز بناکراحمد دانیال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ،حسین طلعت 14رنز بناکر راشد خان کا نشانہ بنے۔آصف علی سات رنز بناکر احمد دانیال کی گیند پر آؤٹ ہوئے،حسن علی 14رنز بناکر حارث رؤف کا نشانہ بنے۔فہیم اشرف 27 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی  کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف جیت کے بعد آٹھ پوائنٹس کے ساتھ لاہور کی ٹیم پہلے نمبر پرآ گئی جبکہ اسلام آباد کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔

لاہور قلند ر کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )6 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔