مختلف علاقوں میں 20 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو
مختلف علاقوں میں 20 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

کل تک لوڈ شیڈنگ پرقابو پا لیں گے۔ حماد اظہر

فاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہرکل تک بجلی لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا پانے کی قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہرنے کہا کہ اس وقت طلب کے مقابلے میں صرف 593 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے جس پر کل تک قابو پالیں گے ۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں اس وقت 20 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کے ستائے عوام بلبلا اٹھے ہیں ۔ بجلی کی بندش سے نہ صرف عوام پنکھوں کی سہولت سے محروم ہوئے ہیں بلکہ پانی کی بوند بوند کو بھی ترس گئے ہیں ۔