ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی انسپیکٹر زوار حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
تھانہ سائٹ بی پولیس نے کیبل چورنگی سائیٹ ایریا سے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم محمد رمضان ولد محمد اشرف کوگرفتارکیا ۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی 30 بور پستول اور زیر استعمال چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 249/21 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ درج کیا گیا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کیا گیا ہے ۔