پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے اضافے کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔

               
June 14, 2021 · اہم خبریں, قومی
ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹراضافی کیا گیا۔فائل فوٹو

ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹراضافی کیا گیا۔فائل فوٹو

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کرنے کیلیے اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 14 پیسے فی لٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔

وزیر اعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کے عین مطابق اضافے،رد و بدل یا مسترد کرنے کے مجاز ہیں ۔