فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

قومی اسمبلی کی جنگ میں ملیکہ بخاری کی آنکھ زخمی

قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران بجٹ کی کتاب لگنے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ملیکہ بخاری کی آنکھ زخمی ہو گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ ملیکہ بخاری خاتون رکن اسمبلی کی آنکھ پر بجٹ بک ماری گئی ہے جس سے ان کی آنکھ زخمی ہو گئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ن لیگ اراکین اسمبلی کو خواتین کی عزت اورآبرو کا بھی کوئی احساس نہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی شروع ہوئی تھی۔