جو پنجاب ملا وہ جادو ٹونے سے چل رہا تھا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
ہونہار، محنتی اور میرٹ پر کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو دیکھ کر انہیں فخر اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔
جو پنجاب ملا وہ جادو ٹونے سے چل رہا تھا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سابقہ صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جو پنجاب ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چل رہا تھا اور اسے موکل چلا رہے تھے
راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہونہار، محنتی اور میرٹ پر کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو دیکھ کر انہیں فخر اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔ انہیں یقین ہے کہ جب پاکستان کا مستقبل ایسے باصلاحیت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے تو ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج ایک ہزار دن بعد جب وہ طلبہ سے مخاطب ہیں تو الحمدللہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت اب تک اڑھائی لاکھ گھر تعمیر ہو چکے ہیں۔
انہوں نے طلبہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کی کامیابی کے پیچھے محنت، قربانی اور جدوجہد کی الگ کہانی ہے۔ ایک طالبہ نے بتایا کہ والد کی ملازمت ختم ہونے کے بعد اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ تعلیم کیسے جاری رکھے، تاہم اسے نو لاکھ روپے کی ہونہار اسکالرشپ مل گئی، جس سے اس کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں تمام طلبہ پر فخر ہے، کیونکہ ان کی کامیابیاں والدین کی قربانیوں اور خود ان کی محنت کا نتیجہ ہیں۔