سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے محمود آباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے دو ماہ میں ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کے الیکٹرکو گرین بیلٹ پر قائم گرڈ اسٹیشن دو ماہ میں ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محمود آباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن گرین بیلٹ پر قائم ہے ، دو ماہ میں گرین بیلٹ کو خالی کیا جائے۔ عدالت نے کے ایم سی کو گرین بیلٹ کی اصل پوزیشن بحال کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔ عدالت نے کے ایم سی کو گرین بیلٹ پر پارک بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔