گزشتہ 7 جون کو بہادرآباد چار مینار چورنگی کے قریب شہری سے ایک کروڑ لوٹنے کا معاملہ۔نیو ٹائون پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
اس حوالے سے ایس پی گلشن معروف عثمان کا کہنا تھا کہ واردات میں چار ملزمان شریک تھے۔گرفتار ملزمان سے 23 لاکھ 50ہزار برآمد کر لئے گئے ہیں ۔گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے 2 عدد پستول برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے دیگرساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ملزمان نے سات جون کو کار سوار سے ایک کروڑ لوٹے تھے۔سی سی ٹی وی میں بوڑھے ملزم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ملزم بینک میں آنے والے شہریوں کی ریکی کرتا تھا۔ملزم نے شہری کا پیسوں سے بھرا بیگ دیکھ کر ساتھیوں کو اطلاع دی تھی۔دو ملزمان بینکوں کی ریکی اور لوٹ مار کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان میں نعمت اللہ اور نوید حسین شامل ہیں ۔ملزمان کے فرار ہونے والے 2 ساتھیوں کی گرفتاری اور بقیہ رقم برآمد کرنے کے لئے کوشش کی جارہی ہے ۔