ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 37افراد جاں بحق

پاکستان بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 37افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 977 ہوگئی ہے جبکہ ایک ہزار50نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسزکی تعداد9لاکھ 48 ہزار268 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار972 ہے اورآٹھ لاکھ 92 ہزار 319 افرادوبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 633 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار327، خیبرپختونخوا چار ہزار 262، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 301 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔