پنجاب کے شہر لودھراں میں نوجوان نے 10 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پراپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لودھراں کے علاقے بی کالونی میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے 10 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچی کے والد نے واقعے کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف پیش کیا کہ بچی گھر سے نکلی تو ملزم نے خالی جگہ پر لے جاکر زیادتی کی۔دوسری جانب تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔