انہیں ایک سال پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
انہیں ایک سال پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کاشانہ ویلفیئرکی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف شوہر سمیت گرفتار

لاہور:ٹاؤن شپ انویسٹی گیشن پولیس نےسابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر افشاں لطیف اوراس کے شوہرکو گرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق افشاں لطیف اور اس کے شوہر نوشاد حمید کو ایک سال پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمہ گزشتہ سال 2 جولائی 2020 کو ڈاک بوائے سنی یونس کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا جس میں مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ وہ دفتری ڈاک لے کرافشاں لطیف کے گھرگیا تو اس کے شوہرنے اسے مارا پیٹا اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

یاد رہے کہ افشاں لطیف کاشانہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد سے حکومت اور انتظامی مشینری کیخلاف سرگرم ہیں اوران کا دعویٰ ہے کہ ظلم کا شکار ہونی والی لڑکیوں کو انصاف نہیں دیا جارہا، وہ کئی بار مختلف مقامات پر وزیراعظم کی آمد سے قبل بھی احتجاج کرتی دیکھی گئیں۔