ملزم کے خلاف کارروائی ویڈیو وائرل ہونے پرکی گئی۔فائل فوٹو
ملزم کے خلاف کارروائی ویڈیو وائرل ہونے پرکی گئی۔فائل فوٹو

ایک اور عالم دین کی بچے سے زیادتی۔ ویڈیو وائرل ہو گئی

چنیوٹ۔کم عمر بچے سے عالم دین کی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چنیوٹ کے نواحی علاقے محمد والا اڈا شیخان جامع امام العصر میں پیش آیا جہاں عالم دین مظہر عباس نجفی نے دو ماہ قبل ایک طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دو ماہ پرانا ہے جس کا واقعے کا مقدمہ بچے کے والد کے بیان پر درج کرلیا گیا تھا اورملزم کو بھی گرفتارکیا گیا تھا۔بچے کے والد کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی ویڈیو وائرل ہونے پرکی گئی۔