نئے نیشنل سیکیورٹی قانون کے تحت ہانگ کانگ کے جمہوریت کے حامی اخبار ایپل ڈیلی کیخلاف ایکشن، اخبار نے احتجاجاً اپنی اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا، کل اخبارآخری مرتبہ شائع کیا جائے گا۔
ہانگ کانگ کے جمہوریت کے حامی اخبار ایپل ڈیلی نے اپنی اشاعت بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخبار نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے تمام آپریشنز آج رات سے روک دے گا اورکل ایپل ڈیلی کی اشاعت کا آخری دن ہوگا۔ایپل ڈیلی کی ویب سائٹ پراپ ڈیٹس بھی آج رات سے روک دی جائیں گی۔
اس سے قبل اخبار کے بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ اخبارکی 26 جون کو اشاعت آخری ہوگی، نئے نیشنل سیکیورٹی قانون کے تحت اخبار کے اکاؤنٹس منجمد اورعملے کی گرفتاری پر یہ اقدام سامنے آیا ہے۔