دونوں بہنوں کی لاشیں ان کے فلیٹ سے ملیں ۔فائل فوٹو
دونوں بہنوں کی لاشیں ان کے فلیٹ سے ملیں ۔فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے رہنما کو سزائے موت سنا دی گئی

کامونکی۔ قتل کا جرم ثابت ہوگیا ،پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں آصف آرائیں کو سزائے موت سنا دی گئی۔

6 جولائی 2019 ء کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں آصف علی آرائیں نے رقم کے تنازع پر معروف پراپرٹی ڈیلر میاں تاجدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بیٹے محمد علی کی درخواست پر درج ہوا۔جس پر پولیس نے میاں آصف علی آرائیں کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا۔

گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم میاں آصف علی آرائیں کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا ہے۔

واضع رہے دو سال قبل میاں تاجدین موٹر سائیکل پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نزدیک سے گذررہا تھا کہ میاں آصف آرائیں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے میاں تاجدین کو قتل کردیا ۔جس کا کیس ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین کی عدالت میں چل رہاتھا ۔