اسلام آباد سے گلگت تک پٹرول سپلائی بحال کردی گئی۔فائل فوٹو
اسلام آباد سے گلگت تک پٹرول سپلائی بحال کردی گئی۔فائل فوٹو

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میں پھوٹ پڑ گئی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن ملک گیر ہڑتال کے معاملے پر اختلافات کے باعث تقسیم ہوگئی، راجہ سعید گروپ نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق راجہ سعید گروپ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گلگت تک پٹرول سپلائی بحال کردی گئی ہے،جڑواں شہرں میں آئل ٹینکرز کی کوئی ہڑتال نہیں ہے، ہم ہڑتال کی مخالفت کرتے ہیں اور حکومت سے مذاکرات کریں گے۔

واضح رہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف ملک گیر ہڑتال جاری ہے جس کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہے ۔