حملے میں زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو
حملے میں زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔فائل فوٹو

جرمنی میں چاقو بردار شخص کا حملہ۔ 3 افراد ہلاک

جرمنی میں چاقو بردار شخص نے حملے کرکے 3 افراد کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن شہر ووارزبرگ میں مسلح شخص نے چاقو کے وارکرکے 3 افراد کو قتل اور 5 کو زخمی کردیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آور کی ٹانگ پر گولی مارکر زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔

جرمن پولیس کے مطابق حملہ آورکی جان کو کوئی خطرہ نہیں تاہم حملے میں زخمی دیگر افراد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے علاقے کو سرچ آپریشن کے بعد کلئیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزید کسی حملہ آور کی موجودگی کا کوئی امکان نہیں تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔