پولیس ہمیں گرفتار کرے یا ایف آئی آر ختم کرے۔فائل فوٹو
پولیس ہمیں گرفتار کرے یا ایف آئی آر ختم کرے۔فائل فوٹو

اپوزیشن سے حکومتی وفد کے مذاکرات۔ ڈیڈ لاک برقرار

اپوزیشن کے 17 ارکان کا بجلی گھرتھانے میں پڑاؤ کا ساتواں روز جب کہ ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کی قیادت میں چھ رکنی حکومتی وفد کے مذاکرات ایف آئی آر واپس لینے کی یقین دہانی کرائی تاہم اپوزیشن ارکان نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا جس کے بعد وفد واپس چلا گیا،سیاسی و قبائلی رہنماؤں کارکنوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اراکین سے تھانے میں اظہار یکجہتی کیا۔

وزیراعلیٰ اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے دائرکردہ درخواست پرسماعت جج کی تبدیلی کے باعث نہیں ہوسکی، سماعت 3جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر جو کچھ ہوا وہ یاد رکھا جائے گا، ایوان کاتقدس پامال ہونے اوراسے نقصان پہنچانے پر اپوزیشن جماعتوں کے لیڈر عوام سے معذرت کریں ،اپوزیشن اگر حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے تو یہ ممکن نہیں ہم اپوزیشن کی بات سنتے ہیں لیکن اپوزیشن عوامی نمائندگی کا حق ادا نہیں کررہی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا۔ وزیر خزانہ نے رواں مالی سال کے ضمنی اورآئندہ مالی سال 2021-22 کے منظور شدہ اخراجات کے گوشوارے ایوان کی میز پر رکھے جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اسمبلی میں تقریر کررہے تھے کہ اس دوران ان کا مائیک بند ہوگیا اور انہیں تقریر روکنی پڑی اس موقع پراسپیکراور وزیراعلیٰ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔