واردات کا انکشاف جون کے دوسرے ہفتے میں ہوا۔فائل فوٹو
واردات کا انکشاف جون کے دوسرے ہفتے میں ہوا۔فائل فوٹو

اسلام آباد میں اٹلی کے سفارت خانہ سے ویزہ اسٹیکرز چوری

اسلام آباد میں اٹلی کے سفارت خانہ کے لاکر سے ایک ہزار” شنجین ویزہ “ اسٹیکرز چوری کر لیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے سفارت خانہ نے ویزہ اسٹیکرز چوری ہونے کا معاملہ وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کے سامنے اٹھا دیا ہے جس کے بعد وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کا حکم جاری کر دیاہے ۔

مراسلے میں چوری شدہ ویزہ اسٹیکرز پر سفرکرنے والوں کو حراست میں لینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔واردات کا انکشاف جون کے دوسرے ہفتے میں ہوا جبکہ چوری ہونے والے 750 شینجن ویزا اسٹیکرز سیریل نمبرز ITA041913251 تا ITA041914000 ہیں جب کہ 250 ویزا اسٹیکرز کا سیریل نمبر ITA041915751 تا ITA041916000 بتایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ’شنجین ویزہ ‘ایسا ویزہ ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص 26 یورپی ممالک میں بلا روک ٹوک جا سکتا ہے اور90 روز میں کسی بھی ملک سے واپس آ سکتا ہے ۔