جیکب ااباد:مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپے کے دوران ہجوم نے قومی احتساب بیورو(نیب ) کی ٹیم پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں نیب ٹیم سکھرکے کئی اہلکار زخمی اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز جاکھرانی کے گھر چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر کیے جانے والے حملے سے ٹیم ارکا ن زخمی ہوئے او تین گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔۔ضلعی پولیس اورایس ایس پی جیکب آباد نے نیب ٹیم سے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا۔
واضح رہے کہ نیب نے اعجاز جاکھرانی کے خلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس اسیکنڈل میں ریفرنس دائر کررکھا ہے۔