یہ نہیں پتا کہ حریم شاہ نے ان کی تصویر استعمال کیوں کی۔فائل فوٹو
یہ نہیں پتا کہ حریم شاہ نے ان کی تصویر استعمال کیوں کی۔فائل فوٹو

حریم شاہ کی منگنی اور شادی کا پول کھل گیا

متنازع ٹک ٹاک اسٹاراوراداکارہ حریم شاہ کی منگنی اور شادی کا پول کھل گیا، انسٹاگرام پرکچھ دیرکیلیے شیئرکی گئی مردانہ ہاتھ کی تصویر کا دعویدار بھی سامنے آگیا۔

 کاروباری شخصیت حسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں موجود ہاتھ ان کا ہے اور تصویر بھی انہی کی ہے،تصویر میں نسوانی ہاتھ حریم شاہ کا نہیں بلکہ یہ میری ایک امریکی دوست ہیں ، یہ ہاتھ ان کا ہے لیکن یہ نہیں پتا کہ حریم شاہ نے ان کی تصویراستعمال کیوں کی۔

انہوں نے کہا کہ حریم شاہ کے کافی دوست ہیں لیکن انہوں نے نہیں بتایا کہ کس سے شادی کی ہے اور مجھے ان چیزوں کے بارے میں بالکل بھی علم نہیں ہے ۔“حسن اقبال کا کہناتھا کہ حریم شاہ پہلے بھی اپنے بیان میں واضح کر چکی ہیں کہ اس تصویر کا ان کی شادی سے کوئی تعلق نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے حوالے سے مبہم پوسٹ شیئرکی، انہوں نے اپنے ہاتھوں اور کسی مرد کے ہاتھوں کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی۔