حکومت کی جانب حکمت عملی طے کر لی گئی۔فائل فوٹو 
حکومت کی جانب حکمت عملی طے کر لی گئی۔فائل فوٹو 

 وزیراعظم آج قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں حکمت عملی طے کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں آج اجلاس ہوگا۔وزیراعظم سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کے بعد ایوان سے خطاب کریں گے۔

حکومت نے حکمت عملی طے کی ہے جس کے تحت وزیراعظم کی تقریر سے پہلے اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن سے معاملات طے کیے جائیں گے تاکہ عمران خان کی تقریرکے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔