فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرینا عیسی کا عمران خان کو براہ راست مناظرے کا چیلنج

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک اورخط لکھ دیا۔ سرینا عیسیٰ کی جانب سے لکھے گئے خط میں وزیراعظم عمران خان کو براہ راست مناظرے کا چیلنج بھی کیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے خط میں کہا ہے کہ براہ کرم میری پیٹھ پیچھے کاروائی کرنے سے باز آجائیں، قاضی محمد عیسی کو صرف وہی غدار کہہ سکتے ہیں جو پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

خط میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اگر لندن جائیدادوں کی خریداری سے مطمئن نہیں تو میرا سامنا کریں، میں براہ راست نشریات میں اپنی آمدن، بچت اور منی ٹریل دکھائوں گی، آپ سے بھی توقع ہے کہ مناظرے میں آپ بھی ایسا ہی کریں گے، وزیراعظم عمران خان میں آپ کے جواب کا شدت سے انتظار کررہی ہوں۔