صدیق جان کو زمین پر گرا کر چار افراد نے تشدد کیا،زخمی ہو گئے۔فائل فوٹو
صدیق جان کو زمین پر گرا کر چار افراد نے تشدد کیا،زخمی ہو گئے۔فائل فوٹو

برطانیہ سے پاکستان آئی لڑکی سے زیادتی کیس میں نیا موڑ آگیا

لاہور:وحدت کالونی کے علاقہ میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے میڈیکل کروانے سے انکار کردیا ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق متاثرہ لڑکی والد کی وفات پر برطانیہ سے لاہور آئی تھی، سوتیلی ماں سے تلخ کلامی کے بعد والد کے قریبی دوست کے گھر گئی، لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ والد کے دوست کے بیٹے فیضان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔تاہم تفتیش کے دوران  ملزم فیضان نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی کو نشہ کرنے سے منع کرنا تھا اس نے سبق سکھانے کے لیے زیادتی کا الزام لگایا۔

جبکہ لڑکی نے میڈیکل کروانے سے انکار کردیا  اور پولیس کے مطابق  ایف آئی آر کے لیے دیا گیا شناختی کارڈ، موبائل نمبر بھی درست نہیں ہیں۔