آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے تک پہنچا دیا۔فائل فوٹو
آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے تک پہنچا دیا۔فائل فوٹو

فواد چوہدری صاحب پراپیگنڈا مشین ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد: گزشتہ روز پارلیمان کی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل شہباز شریف کے وزیر اعظم کو پیغام بھیجنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی میدان میں آگئیں اوراہم دعویٰ کر دیا۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے کہا گیا کہ فواد چوہدری صاحب پراپیگنڈا مشین ہیں، فواد چوہدری جھوٹ بول رہے ہیں ، شہباز شریف وزیر اعظم کو کیسے منع کرتے میٹنگ اسپیکرنے بلائی تھی ، شہباز شریف نے کسی وک کوئی پیغام نہیں بھیجا ۔

مریم اورنگزیب نے پوچھا کہ کیا عمران صاحب کورونا کی نیشنل پارلیمانی میٹنگ سے شہباز شریف کے کہنے پر چلے گئے تھے ، قومی اہمیت اور سلامتی کے دیگر معاملات پر عمران صاحب کیا شہباز شریف کے کہنے پر نہیں آئے تھے ۔ الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر کیلیے مشاورت سے بھی شہباز شریف نے عمران صاحب کو منع کیا تھا۔