فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو
فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو

وزیرخزانہ بلوچستان کے بھائی پولیس پرفائرنگ کے الزام میں گرفتار

تربت:وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کے بھائی صغیر بلیدی کو پولیس پرفائرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی کے چھوٹے بھائی صغیر بلیدی کو تربت پولیس نے لڑائی، جھگڑے اور پولیس پرفائرنگ کے الزام میں گرفتارکیا۔

ایس ایچ او سٹی تھانہ تربت شیر جان کے مطابق صغیر بلیدی نے نشے کی حالت میں پولیس پرحملہ کیا، ہوائی فائرنگ کی، جس پرانہیں گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صغیر بلیدی کیخلاف مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، ہوائی فائرنگ، گالم گلوچ اور دھمکی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق ظہور بلیدی کے گرفتار بھائی صغیر بلیدی سے پستول اورکلاشنکوف برآمد کی گئی ہے۔