محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے تین روز میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے تین روز میں ملک کے بلائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد،راولپنڈی اورلاہور میں اتوارتک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، چکوال، فیصل آباد اوراٹک میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔