لڑکی کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں فراڈ اور نوسربازی کے  کئی مقدمات درج ہیں۔فائل فوٹو
لڑکی کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں فراڈ اور نوسربازی کے  کئی مقدمات درج ہیں۔فائل فوٹو

لاہور۔زیادتی کا شکاربرطانیہ پلٹ لڑکی ملتان کی نکلی

لاہور:وحدت کالونی کے علاقہ میں لڑکے پر زیادتی کا الزام لگانے والی مبینہ ملزم سے ہی شادی پر رضا مند ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی پولیس نے ایک روز قبل خاتون کے بیان پر فیضان نامی نوجوان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھا۔تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ لڑکی نے جو نام اور شناختی کارڈ نمبر لکھوایا وہ غلط تھا اور لڑکی برطانیہ پلٹ نہیں بلکہ ملتان کی رہائشی ہے۔لڑکے پر زیادتی کا الزام لگانے والی ولیحہ کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں فراڈ اور نوسربازی کے  کئی مقدمات درج ہیں اور وہ اس سے قبل جیل بھی جاچکی ہے۔

لڑکی نے زیادتی کی ایف آئی آر میں ولیحہ کی بجائے اپنا نام امان لکھوایا جو کہ لڑکی کے والد کا نام ہے۔تمام حقائق سامنے آنے کے بعد  ولیحہ مقدمہ درج کرانے کے بعد ایف آئی آر میں نامزد ملزم فیضان کے ساتھ شادی پر رضا مند ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پرچہ درج کروانے کے بعد لڑکی نے میڈیکل ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا تھا جس کے بعد تمام حقائق کھل کر سامنے آئے۔