سعودی عرب نے اہم وجوہات کی بنا پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر کیا جبکہ ایتھوپیا اورافغانستان کیلیے بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلائٹ آپریشن معطلی کے فیصلے پرعملدرآمد کل چارجولائی سے کیا جائے گا ، سعودی شہری متعلقہ اداروں سے اجازت لیے بغیرایتھوپیا، متحدہ عرب امارات اور ویتنام سفر نہیں کر سکیں گے ۔
رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے متذکرہ بالا ممالک آنے جانے پر پابندی عائد کی ہے ، ان ممالک سے پروازوں کی آمد و رفت کو بھی بند کر دیا گیا ہے ، ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ہو گی، اس پابندی سے سعودی شہری مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔