آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔فائل فوٹو
  آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔فائل فوٹو

کینیڈا ۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے سات افراد جھلس کر جاں بحق

کینیڈا کے شہر کیلگری کے نواح میں گھر میں آتشزدگی کے باعث پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں اسد کمال،بیگم اسد کمال (رافعہ) امجد کمال، بیگم امجد کمال (بطول) اسد کمال کی بڑی بیٹی زہرہ اورامجد کمال کے 3 بچے شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والی فیملی کا تعلق کراچی سے ہے۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے واقعہ پر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ البرٹامیں گھر میں آتشزدگی سےبچوں سمیت 7 افرادجاں بحق ہوئے،دفترخارجہ کا 7 پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی آتشزدگی سے اموات پردکھ کا اظہار کیا، کینیڈین حکام کے مطابق گھرمیں آتشزدگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے کے لئے رابطے میں ہیں پاکستانی قونصلیٹ نے متاثرہ خاندان کوہرممکن تعاون کی پیشکش کی ہے، پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان،کینیڈین حکام سےرابطےمیں ہے،