اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو
اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو

ایسے ملک نہیں چلایا جا سکتا۔ رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جمہوریت کو کنٹرول کرنے کے تمام نسخے ناکام ہو چکے ہیں ، ایسے ملک نہیں چلایا جا سکتا۔

لاہور میں لائرز فورم سے خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ملک صرف جمہوری اور قانونی طریقے سے ہی چلایا جا سکتا ہے ، ملک میں سیاست اور جمہوریت کو اپنا راستہ لینے دینا چاہیے ، استحکام کیلیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے ۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جمہوریت کیلئے آزادانہ اور شفاف انتخابات ضروری ہیں ، ووٹ کو عزت دیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، قانون کی حکمرانی کے بغیر ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کے ووٹ کی طاقت سے بنا اور ووٹ کی طاقت سے ہی چل سکتا ہے ، سیاسی استحکام کے بغیر کسی قوم کی ترقی ممکن نہیں ۔